ڈالر 10 روپے سستا، سونا بھی فی تولہ 2200 روپے گرگیا، اسٹاک مارکیٹ میں مندی

 



ڈالر 10 روپے سستا، سونا بھی فی تولہ 2200 روپے گرگیا، اسٹاک مارکیٹ میں مندی


لاہور،کراچی(سودی،مانیٹرنگ سیل، ایجنسیاں ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے کے بعد پاکستانی روپیہ پاؤں جمانے لگا ، ڈالر 10روپے سستا،سونا بھی فی تولہ2200روپے گرگیاجبکہ سٹاک مارکیٹ میں مندی رہی،انٹربینک میں ڈالر 275،اوپن مارکیٹ میں 280روپےکا ہو گیا،یورو،پاؤنڈ،درہم اور ریال کی قدر میں بھی ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی،فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگیا جبکہ سٹاک مارکیٹ کے100انڈیکس میں 341پوائنٹس کی کمی ہوئی۔انٹربینک میں نرخ 10روپے 55پیسے کم ہونے سےڈالر کی قیمت 275.44روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں نرخ 5روپے کم ہونے سےڈالر کی قیمت خرید 277.50روپےاور قیمت فروخت 280روپے ہو گئی۔ڈالر کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جس کے مطابق ریال کی قیمت میں 3.70 روپے کی کمی ہوئی اور ریال 71.70 روپے کا ہوگیا۔درہم کی قیمت میں 6.30 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد درہم 72.70 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ اسی طرح پاؤنڈ کی قیمت میں 13 روپے کی کمی سے 355 روپے پر ٹریڈنگ جاری ہے۔ یورو کی قیمت میں 8 روپے کی کمی ہوئی، اور یہ 305 پر فروخت ہو رہا ہے۔انٹربینک مارکیٹ کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مسلسل گر رہی ہے، 2 روز میں امریکی کرنسی کی قیمت میں مجموعی طور پر 11 روپے کمی ہوئی جس کے بعد آج مارکیٹ بند ہونے پر قیمت 279 روپے پر پہنچ گئی۔واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 مئی کو 312 روپے میں فروخت ہوا تھا۔ 30 مئی سے اب تک ڈالر کی قیمت 33 روپے کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2200 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگیا ،اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1887 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہے، عالمی بازار میں سونے کی قیمت 17 ڈالر کم ہوکر 1929 ڈالر فی اونس ہے۔سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس 1023 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 41 کروڑ شیئرز کا کاروبار پونے 16 ارب روپے میں طے ہوا

Post a Comment

0 Comments